حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو میں دسویں فنونِ آسمانی فیسٹیول کے سیکریٹری حجتالاسلام والمسلمین رفیعی نے دسویں فنون آسمانی فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے موقع پر فن و ہنر کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم دسویں فنون آسمانی فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں موجود ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس پروگرام میں معزز طلبہ کرام، علما، محترم اساتذہ اور حوزاتِ علمیہ کی معاون کونسل کے اراکین کی وسیع شرکت اور تعاون دیکھنے کو ملا ہے۔
انہوں نے کہا: آج فن ایک بنیادی اور اسٹریٹجک مسئلہ ہے۔ فن اور ہنر پیغامِ دین کو دنیا تک پہنچانے کا ایک مؤثر وسیلہ ہے۔ اگر آج کے دور میں پیغامِ دین کو دنیا تک منتقل کرنا ہے تو یہ زبانِ فن کے بغیر ممکن نہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے عصرِ حاضر میں تہذیبی تقابل کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج ہم ایک تہذیبی جنگ میں ہیں۔ اس جنگ میں دشمن اور مغرب نے میڈیا ایمپائر قائم کر کے میڈیا اور فن کے ذرائع سے اثرانداز ہونے کی کوشش میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس وقت تقریباً 290 فارسی زبان سیٹلائٹ چینلز ہمارے ملک کے خلاف سرگرم ہیں جن کا مقصد معاشرہ میں ناامیدی پھیلانا ہے۔ ایسے حالات میں اگر پیغامِ دین کو درست اور مؤثر انداز میں منتقل کرنا ہے تو زبانِ فن اور ہنر کا سہارا لینا ناگزیر ہے۔









آپ کا تبصرہ